"بھارت نے ایٹم بم دیوالی کے لیے نہیں بنایا"



راجھستان(24 نیوز) مودی نے چھوڑی ایک بار پھر شُدنی، الیکشن میں شکست کےخوف نے مودی کو خوفزدہ کردیا۔

پاکستان کی امن پسندی پرمودی نے راکھشس کا روپ دھار لیا۔ مودی بھارتی عوام کو جنگ میں جھونکنے کی باتیں کرنے لگے۔ راجھستان میں جلسے سے خطاب کے دوران اپنے عوام کو جنگ میں جھونکنے کی باتیں کرتے رہے۔ شاید الیکشن میں شکست کے خوف نے مودی کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ مودی نے کہا کے بھارت نے اب پاکستان سے ڈرنے کی پالیسی ترک کر دی ہے۔ بھارت نے ایٹم بم دیوالی کے لیے نہیں بنایا۔