ایسٹر پر دھماکوں کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، سری لنکن ہائی کمشنر

ایسٹر پر دھماکوں کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، سری لنکن ہائی کمشنر


(24 نیوز) سری لنکا میں ایسٹر تہوار کے موقع پر بم دھماکوں اور ہلاکتوں کا معاملہ، پاکستان میں تعینات سری لنکن ہائی کمشنر نورالدین محمد کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں سری لنکاکا ساتھ دیا اور آج بھی ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ہائی کمشنر نورالدین محمد کا ٹوئنٹی فور نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ سری لنکا میں ایسٹر کے مقدس تہوار پر ایسے بم دھماکے ہوں گے۔ جس کسی نے بھی یہ حملے کیے وہ ظالم ہیں اور انسانیت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، ان ظالموں کے دلوں میں انسانیت کیلئے کوئی پیار نہیں۔

سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ جب صبح آٹھ بجے دھماکے ہوئے تو سیکرٹری خارجہ پاکستان نے مجھے سب سے پہلے کال کر کے مذمت کی اور مشکل کی اس گھڑی سے نمٹنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، خوشی کی بات ہے کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہوا۔  کوئی وجہ موجود نہیں کہ پاکستان کا ان حملوں میں کوئی کردار ہو۔

سری لنکن ہائی کمشنر کا مزید کہنا ہےکہ حکام سے رابطے میں ہوں،  تین پاکستانی خواتین دھماکوں میں زخمی ہوئی ہیں جبکہ ایک پاکستانی کے شہید ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer