پاکستان نے مزید 100بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے

پاکستان نے مزید 100بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے


کراچی(24نیوز) بھارت کی دُشمنی کے باوجود پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت مزید 100 بھارتی ماہی گیر رہاکردئیے ،بھارتی ماہی گیروں کے تیسرے گروپ کوکراچی سےبزنس ایکسپریس کے ذریعے لاہورروانہ کردیاگیا.

پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو امن کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، 100 بھارتی ماہی گیروں کو اس اتوار پھر انڈیا روانہ کردیا گیا جس پر ماہی گیروں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہی گیروں کو سفری سہولیات سمیت 5،5 ہزار روپے نقد بھی دیے گئے۔

اس موقع پر فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ گزارش ہے کہ بھارتی ماہی گیروں سے جس طرح کا رویہ پاکستان نے رکھا ہے ویساہی رویہ بھارت بھی پاکستانی ماہی گیروں کے ساتھ اختیار کرے گا۔فیصل ایدھی نےمزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کے لیے بھارت سے بات کریں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔