14جولائی کو کوئٹہ میں ملین مارچ پھر اسلام آباد جائیں گے، مولانا فضل الرحمان

14جولائی کو کوئٹہ میں ملین مارچ پھر اسلام آباد جائیں گے، مولانا فضل الرحمان


جمرود(24نیوز) مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا، کہا وزیراعظم ناکامی کااعتراف کریں اور استعفیٰ دیں۔

جمرود میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ناکامی کا اعتراف کریں اور استعفیٰ دیں۔ انہوں نے حکومت گرانے کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چودہ جولائی کو کوئٹہ میں ملین مارچ کریں گے اور  پھر اسلام آباد جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے واضح طور پر حکومت کو خبر دار کردیا کہ 18ویں ترمیم کو چھیڑا تو مزاحمت کریں گے، مزید کہا کہملکی اداروں سے ہرگز جنگ نہیں چاہتے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔