برطانوی ہائی کمشنر کا قومی کرکٹرز کے ساتھ میچ پڑگیا، تھامس ڈریو نے تصاویر بھی شیئر کردیں

برطانوی ہائی کمشنر کا قومی کرکٹرز کے ساتھ میچ پڑگیا، تھامس ڈریو نے تصاویر بھی شیئر کردیں


اسلام آباد(24نیوز)پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو کاقومی کرکٹرزکے ساتھ میچ پڑگیا۔تھامس ڈریو نے ٹویٹرپرکھلاڑیوں کےساتھ کھیلنےکی تصاویر شیئرکردیں۔ساتھ ہی پیغام میں کپتان سرفرازاحمداورپوری ٹیم کاشکریہ بھی ادا کیا۔

کھلاڑیوں، آپ کی تشریف آوری کاشکریہ۔ تھامس ڈریو نے ایک بار پھر قومی کرکٹرزکی برٹش ہائی کمیشن میں آمد پرشکریہ اداکردیا۔ٹویٹرپرقومی کھلاڑیوں کےساتھ کرکرٹ کھیلنےکےیادگارلمحات شیئرکرتےہوئے برطانوی ہائی کمشنر نےلکھا کہ میراخیال ہےکہ مجھےاپنےکام تک ہی محدودرہناچاہیے۔

تھامس ڈریوکے ٹویٹ پرقومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمدنے بھی دلچسپ جواب دیا۔ٹویٹر پیغام پر مسکراتے ہوئےکپتان سرفرازاحمدنے تھامس ڈریو کی عمدہ ٹیکنیک پرپسندیدگی کااظہارکیا۔

اس سے پہلے جمعہ کےروز بھی تھامس ڈریو نےبرٹش ہائی کمیشن کادورہ کرنےپرقومی کرکٹرزکا شکریہ اداکیاتھا۔اپنے ٹویٹرپیغام میں برطانوی ہائی کمشنر کاکہناتھاورلڈکپ سےپہلےملاقات اور2017کی چیمپئنزٹرافی کی فتح کےلمحات بانٹنے پرآپ کاشکریہ۔تھامس ڈریو نےشکریےکےپیغام کی ٹویٹ کرکٹرمحمدحفیظ کی ٹویٹ کےجواب میں کی تھی۔محمدحفیظ نے برطانوی ہائی کمشنر کی میزبانی کوخوب پسندکیاتھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔