ہنزہ میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی

 ہنزہ میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی


ہنزہ(24 نیوز) حکومت نے موسمی تغیر اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے دنیا کا حسین ترین خطہ ہنزہ میں پلاسٹک  بیگ کے استعمال پہ پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق ہنزہ میں اس سال چیری بلوسم اور جشن بہاران کی تقریبات اس عہد کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ خوبصورت وادی میں آئندہ شاپنگ سمیت زندگی کے روز مرہ استعمال میں پلاسٹک شاپنگ بیگس کی جگہ کپڑے کے بیگس استعمال کئے جائیں گے۔ ہنزہ کی عوام نے بھی حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے اس تمام علاقائی تقریبات اور پروگرام پلاسٹک کے بیگس پر پابندی سے منسوب کیا کیا ہے .

ہنزہ میں جشن بہاراں اور چیری بلوسم کے روایتی پروگرام کا آغاز جاری, پروگرام میں روایتی رقص رسہ کشی کے مقابلےاورملی نغمے پیش کیے گئے. جشن بہاران اور چیری بلوسم کی تقریب میں ملک بھر سے مہمانوں اور شائقین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری جبکہ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر ملک امین خان نے بھی خصوصی شرکت کی اور روایتی جشن سے محظوظ ہوئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ میں بحیثت ایڑوائزر وزیر آعظم تعزیرات پاکستان دفعہ 144 کے تحت ہنزہ میں پلاسٹک کے بیگس کی تیاری خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی کا اعلان کرتا ہوں. انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ اشیا کا پہلا شہر ہے جو پلاسٹک فری شہربن گیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ حکومت درخت لگانے کے رجحان کو فروغ دے رہی ھے۔

ہنزہ کی خوبصورت وادی میں عوام اور حکومت کی جانب سے باہم پلاسٹک کے تھیلوں کے خلاف مشترکہ کوشش سے آنے والے وقتوں میں نہ علاقہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک صاف ہوگا بلکہ علاقے کی قدرتی حسن میں بھی اضافہ ہوگا , ہنزہ کی عوام کی جانب علاقہ بھر میں منعقد فیسٹیول اور جشن بہاران کی تقریبات کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کا عزم گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے باسیوں کو قدرتی ماحول کے تحفظ میں عملی کردار ادا کرنے کی دعوت ہے۔