ٹرانسپورٹرزکے وارے نیارے ہو گئے

12:48 PM, 21 Aug, 2018

حرا اعوان

پشاور ( 24نیوز )  مسافروں کاگھرجانے کا سلسلہ شروع ، ڈرائیوروں نے گھروالوں کے ساتھ عید منانے کی خوشی پر شہریوں سے ڈبل کرایہ وصول کرنا شروع کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق پشاورمیں ٹرانسپورٹرز نےکرایوں میں خودساختہ اضافہ کردیا۔ پشاورسےنوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ 50 روپے جبکہ مالاکنڈ ڈویژن ودیگرعلاقوں کو 70 سے 10 روپےتک کرایوں میں اضافہ  کر دیا گیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ، ضلعی حکومت ودیگرمتعلقہ حکام مسافروں کو ریلیف دینےمیں ناکام ہو گئے۔
زیادہ کرایےلینےپرمسافروں نےٹرانسوپرٹرز کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا۔ ٹرانسپوٹروں کا کہنا ہےکہ گاڑیاں کم ہیں ۔دیگراڈوں سےگاڑیاں لانےکی وجہ سےکرایےبڑھادیئےہیں۔


مزیدخبریں