آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر جاں بحق

03:20 PM, 21 Aug, 2018

حرا اعوان

گلگت (24نیوز) چالیس کلومیٹر جگلوٹ سونی یار میں پٹرول سے بھرا  آئل ٹینکر الٹ گیا , آگ لگنے سے دو افراد ٹینکر کے اندر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے , جبکہ کنڈیکٹر نے ٹینکر سے چھلانگ لگا کر جان بچائی , ریسکیو ٹیم موقع پر نہ پہنچ سکی۔

تفصیلات کے مطابق   جگلوٹ سونی یار آئل ڈپو میں تیل لے جانی والی آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے بیچ الٹ گیا اور آئل ٹینکر میں فورا" آگ لگ گئی اور آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے آئل ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لیا اور ٹینکر کے ڈرائیور سمیت دو افراد ٹینکر کے اندر جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔

 کنڈیکٹر نے کود کر جان بچائی ، سونی یار جگلوٹ میں گلگت بلتستان آئل ڈپو کا گودام ہے جہاں پورے گلگت بلتستان کو پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی جاتی ہے ۔اتنے بڑے ڈپو میں حکومت کی جانب سے حادثے کی صورت میں حفاظتی انتظامات کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں بھی ایک گھنٹے کی تاخیر سے جائے وقوعہ پہنچی تھیں۔


مزیدخبریں