وقت کم اورمقابلہ سخت ہے


  24نیوز : ایک طرف مردحضرات جانورخریدنے میں مصروف ہیں تودوسری طرف بازاروں میں من پسند شاپنگ کے لیے خواتین کارش لگ گیا ہے۔

اور تواوربناؤسنگھاراور دلکش ڈیزائن کی مہندی لگوانے کے لیے بیوٹی پارلرزبھی خواتین سےبھرگئے۔ عیدچھوٹی ہویا بڑی اوریا ہوکوئی بھی تہوار خواتین اپنی شاپنگ اور سجنے سنورنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔عیدالاضحیٰ پرجہاں مرد حضرات اوربچوں کوقربانی کے جانوروں کی فکر ہے وہیں خواتین کے لیے عید کی خوشیاں مہندی کےبغٖیرادھوری ہیں۔

ہاتھوں میں مہندی کے دلکش ڈیزائن بنوانے کی خواہش خواتین کوپارلرزکھینچ لائی۔ مہندی لگوا کریہ جلداز جلد گھر جانا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں کل مزے مزےکے پکوانوں کے لیے مصالحوں کی تیاری بھی توکرنی ہے۔ لیکن پارلرزمیں رش کی وجہ سے گھنٹوں انتظارکرنا پڑرہا ہے۔عید کی شاپنگ کے لیے توجیسے بازاروں میں خواتین کا سیلاب امڈ آیا کہیں من پسند جوتے اورکپڑے پسند کیے جارہے ہیں توکہیں میچنگ چوڑیاں۔ اورہاں دوپٹہ بھی تو رنگوانا ہے۔

بڑی عید کے موقع پرخواتین کی مصروفیات عام دنوں کی نسبت زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ لیکن مصروفیت کے باوجود خواتین بناؤسنگھاراور تیاری نہیں بھولتیں۔ کیوں کہ شاپنگ اورمہندی کے بغیرعید کا مزہ پھیکا سا لگتا ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito