صدارتی انتخاب کیلئے متحدہ پاکستان نے عارف علوی کو حمایت کا یقین دلا دیا

صدارتی انتخاب کیلئے متحدہ پاکستان نے عارف علوی کو حمایت کا یقین دلا دیا


24نیوزمتحدہ پاکستان نے تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کو حمایت کا یقین دلا دیا۔ بہادر آباد میں ہونے والی ملاقات میں صدارتی الیکشن، حکومتی اتحاد اور کراچی کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے صدر کے لیے نامزد امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے بہادر آباد پہنچے جہاں صدارتی انتخاب میں حمایت اور کراچی کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عارف علوی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اتحادی ہے، ان کے سامنے اپنی بات رکھ دی ہے۔

متحدہ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے عارف علوی کو حمایت کا یقین دلا دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے بھی مایوس نہیں کیا، آئندہ بھی نہیں کریں گے، اپنے اپنے اصولوں کے ساتھ محدود رہ کر تعاون جاری رہے گا۔

ملاقات کے لیے عارف علوی ، فردوس شمیم نقوی، جمال صدیقی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد پہنچے جہاں فیصل سبزواری نے ان کا استقبال کیا۔

شازیہ بشیر

Content Writer