حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری


اسلام آباد(24 نیوز) حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اب تک 7 ہزار حجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان نے بتایا کہ اب تک 7 ہزار حجاج کرام وطن واپس پہنچے ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد حجاج وطن واپسی کے لئے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ 8 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے.

انھوں نے کہا کہ 25سو سے زائد نجی سکیم کے حجاج بھی وطن واپس پہنچ گئے. حجاج کرام کے پر تپاک استقبال کیلئے حاجی کیمپوں کا عملہ ایئر پورٹس پر موجود ہے، جبکہ ملک کے 10 ایئر پورٹس کے ذریعے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer