فیصل آباد میں آوارہ کتے دندنانے لگے

فیصل آباد میں آوارہ کتے دندنانے لگے


فیصل آباد(24نیوز) فیصل آباد میں آوارہ کتے دندنانے لگے، مقامی حکومتوں کی کارروائی رک گئی،  میونسپل کارپوریشن کے پاس دوائی تو ایف ڈبلیو ایم سی کے پاس افرادی قوت، محکمہ صحت کی جانب سے پہلے سے ہی جواب دے دیا گیا، محکموں میں باہمی روابط کا فقدان بڑا مسئلہ بن گیا۔ 

فیصل آباد میں آوارہ کتوں کے خلاف مقامی حکومتوں کی کارروائی رک گئی ،میونسپل کارپوریشن کے پاس دوائی موجود مگر عملہ نہیں ،، افرادی قوت ایف ڈبلیو ایم سی کے پاس ہے، محکمہ صحت کی جانب سے پہلے سے ہی جواب دیا جاچکا ہے،محکموں میں باہمی روابط نہ ہونے سے آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلانہ بڑا مسئلہ بن گیا ،،دیہات سمیت شہروں میں بھی آوارہ کتے وبال جان بن گئے ۔

محکموں کی جانب سے کارروائی نہ ہونے سے آوارہ کتے خطرہ بننے لگے،، کتے کے بچوں اوربڑوں کو کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہاہے،  آوارہ کتے غول کی صورت میں حملہ آور ہوتے ہیں،، شہری کہتے ہیں کہ مقامی حکومتوں کو اسکا نوٹس لینا چاہیے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے درجنوں واقعات پیش آنے کے باوجود کارروائی نہ ہونا حیران کن امر ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔