’یوگا‘ذہنی دباؤ اور تھکان کا آسان حل

’یوگا‘ذہنی دباؤ اور تھکان کا آسان حل


ملتان (24نیوز) خوشگوار زندگی کے حصول کے لئے یوگا کا کردار ہے بے حد ضروری، دی ونڈر فل کلب کی جانب سے خصوصی لیکچر اور ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ۔ماہر یوگی اعظم خان نے یوگا ٹریننگ دی ۔

یوگا ایکسرسائز کریں اور ذہنی دباو اور تھکان سے نجات پائیں۔ ملتان شہر میں دی ونڈر فل کلب کے زیر اہتمام یوگا کی افادیت کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ کااہتمام کیاگیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف یوگا انسٹرکٹر اور چیئر مین ونڈرفل کلب اعظم خان نے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ٹریننگ دی۔  ٹرینر کا کہنا تھا کہ یوگا نہ صرف ذہنی و جسمانی تناو کو دور کرتا ہے بلکہ اعصاب کو مضبوط کر کے ذہن کو سکون بخشتا ہے ۔

یو گا ٹریننگ میں مرد و خواتین نے بھرپور انداز میں شرکت کی، 5 سے 10 منٹ کی یوگا ایکسرسائز کے ذریعے غصہ، ڈپریشن اور مختلف بیماریوں سے بچنا ممکن ہے ،  بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے کے لئے بھی یوگا بہترین ورزش ہے۔

خواتین کا کہنا تھا کہ یوگا کے ذریعے دن بھر کام کرنے کیلئے انرجی بھی ملتی ہے، شرکا نے ٹرینر کی ہدایت پر عمل کر کے یوگا کو زندگی کا معمول بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔