بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار


24نیوز:  دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کیلیے کوششوں پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھ دیا ہے۔ خط میں بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے میں کی جانے والی کوششوں پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاکہ ہےکہ پولیو کو ختم کرنے کے لیے والدین کے ذہنوں سے شکوک و شبہات نکالنا انتہائی ضروری ہیں۔انھوں نے زور دیا ہےکہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام پر حکومت کی خصوصی توجہ درکارہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔