قائم علی شاہ عمرمیں عمران خان سے چھوٹے ہیں: سابق وزیراعلیٰ سندھ

قائم علی شاہ عمرمیں عمران خان سے چھوٹے ہیں: سابق وزیراعلیٰ سندھ


کراچی (24 نیوز) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ میں عمران خان سے عمرمیں چھوٹا ہوں۔ کالج کے زمانے میں ان کی زیرقیادت کرکٹ کھیلتا رہا۔

89 سالہ قائم علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ عمران خان سے عمر میں چھوٹے ہیں۔ زمانہ طالبعلمی میں وہ ان کی زیر قیادت کرکٹ  بھی کھیلتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری دستاویزات کے مطابق قائم علی شاہ کی عمر اس وقت 89 سال ہےاور عمران خان کی عمر 65 سال ہے۔خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ  قائم علی شاہ چٹ پٹی باتوں کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اور ایسے چٹکلے چھوڑتے ہیں کہ ہنسے بنا رہا نہیں جاتا۔ اب کے بار بھی وہ  ماحول میں ہنسی بکھیرنا چاہتے تھے، تبھی انھوں نے یہ چٹکلا چھوڑا۔