ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار کیخلاف حکم امتناع پر سماعت،2جنوری تک ملتوی

ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار کیخلاف حکم امتناع پر سماعت،2جنوری تک ملتوی


اسلام آباد (24نیوز) احتساب عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب ریفرنس پر سماعت دو جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت شروع کی تو نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کیا ہے ،فاضل جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ آرڈر کی کاپی کہاں ہے۔

نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے بتایا کہ آرڈر کے لیے اپلائی کیا ہے ، چھٹیوں کے بعد کی تاریخ رکھ لیں آرڈر تب تک جمع کرا دینگے،تب تک اسحاق ڈار کی نیک نیتی دیکھ لینگے کی وہ آتے ہیں کی نہیں۔

عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ وہ دو جنوری کو ہائی کورٹ کا حکم نامہ جمع کرائیں، فاضل جج نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کی جانب سے کون ہے، نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے بتایا کہ نہیں ان کی طرف سے کوئی نہیں آیا، اسحاق ڈار کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی۔