پاکستان میں پہلے فرسٹ ایڈ ڈرون کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا


ویب ڈیسک(24نیوز)  پاکستان نے پہلے فرسٹ ایڈ ڈرون کا کامیاب تجربہ کرلیا، مصیبت میں پھنسے لوگوں کیلئے فوری طبی سہولت اب اڑ کر پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حادثات معمول کی بات ہیں پر وقت پر امداد نہ ملنے سے قیمتی انسانی جان ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، اکثر ایمبولینس سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک میں پھنس اپنی افادیت کھو بیٹھتی ہیں۔

پاکستان میں پہلی بار ساہیوال کامسیٹ یونیورسٹی کے ذہین طلباء نے فرسٹ ایڈ ڈرون کا کارنامہ سر انجام دیا ہے، محمد امر اور بلال احمد سندھ اور ملتان کے رہائشی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ حادثات کے پیش نظر فرسٹ ایڈ ڈرون کا خیال آیا جو آسانی سے دوائیں اور انسانی آرگن ایک جگہ سے دوسری جگہ منٹوں میں پہنچا دیگی۔

دنیا کے مختلف ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی اب فرسٹ ایڈ ڈرون اپنا کام کر دکھانے کو تیار ہے۔