کراچی میں شادی پر خوش آمدید کرنے کا انوکھا انداز سامنے آ گیا


کراچی (24نیوز)  شادی میں کچھ نیا کرنے کا جنون، کراچی کے دولہا نے مہمانوں کے استقبال کے لئے روبوٹ تیار کر لیا، روبوٹ نے باراتیوں پر پھول برسا کر سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے انجینئر نے کر دیا کمال،باراتیوں کا کرایا روبوٹ سے استقبال کیا گیا، شادی کی تقریب میں کرے گا روبوٹ آپ کا استقبال،تو آپ بالکل بھی نہ ہوں حیران، کراچی کے نوجوان نے ایسا انوکھا ربورٹ تیار کیا،جو مہمانوں کے استقبال کے ساتھ ان کی خاطر مدارت بھی کرتا ہے۔

ربورٹ کے خالق کا کہنا تھا کہ اس نے یہ ربورٹ اپنی،والد کے لیئے بنایا ہے تاکہ انہیں گھر کے کاموں میں آسانی ہو، دولہن نے بھی شوہر کی محنت کو داد دیتے ہوئے ربورٹ کی خوب تعریف کی۔

نوجوان انجینئر کو ایلشن نامی ربورٹ تیار کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگا اور یہ سفٹوئر کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: