پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا سب سے چھوٹادن،رات طویل ترین ہوگی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا سب سے چھوٹادن،رات طویل ترین ہوگی


ویب ڈیسک(24نیوز) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے طویل رات ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق جاڑے کا موسم شروع ہوتے ہیں دن ہولے ہولے سکڑنے اور راتیں لمبی ہونے لگتی ہیں ، یوں تو دن کا دورانیہ اکیس جون سے کم ہونے لگتا ہے مگر موسم سرما شروع ہوتے ہی اس کے دورانیہ میں واضح کمی آنے لگتی ہے،سولہ گھنٹے کا دن گھٹ کر نو ساڑھے نو گھنٹے کا ہو کر رہ جاتا ہے۔

اکیس دسمبر سے دو دن کے لیے دن کا دورانیہ ٹھہر جاتا ہے اور چوبیس دسمبر کی رات سے راتیں چھوٹی اور دن کم ہونے لگتے ہیں ، جو مارچ کی شروعات تک کھلے دن تصور کیے جاتے ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں آج سال کے سب سے چھوٹے دن کی آمد پر تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں ، یہ کرسمس کا آغاز بھی ہے جس پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔