سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا راجیہ سبھا سے پہلا خطاب،اپوزیشن پھٹ پڑی


نئی دہلی(24نیوز) سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے راجیہ سبھا سے پہلے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان پھٹ پڑے۔

ذرائع کے مطابق ٹنڈولکر ابھی خطاب کے لئے کھڑے ہی ہوئے تھے کہ اپوزیشن ارکان اٹھ کھڑے ہوئے اور خوب شور شرابا کیا،اس موقع پر کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی،سپیکر بھی ارکان کے سامنے بے بس نظر آئے۔

واضح رہے کہ ٹنڈولکر کو چھ ماہ قبل راجیہ سبھا کی اعزازی رکنیت دی گئی تھی تاہم انہوں نے ایوان سے کبھی بھی خطاب نہیں کیا تھا، اپوزیشن ٹنڈولکر کو اعزازی رکنیت دینے کی مخالف ہے۔