آئندہ وزیراعظم آپ ہوں گے؟ اللہ زبان مبارک کرے:شہباز شریف

آئندہ وزیراعظم آپ ہوں گے؟ اللہ زبان مبارک کرے:شہباز شریف


لاہور (24 نیوز) آئندہ عام انتخابات 2018 کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں سیاسی و سماجی حلقوں کا موضوعِ گفتگو بنی ہوئی ہیں۔ وزیر اعظم  بننے کے خواب ہر بڑا لیڈر دیکھ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی پُر امید ہیں کہ آئندہ وزیر اعظم وہ ہوں گے۔ اس بات کو تقویت ان کے بڑے بھائی اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بیان نے دی۔ گزشتہ دنوں انھوں نے کہا تھا کہ آئندہ وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے۔

چینل 24 نیوز کے رپورٹر نے جب ایک تقریب کے دوران اس حوالے سے سوال کیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب نے پُر مسرت لہجے میں کہا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دل میں پنپنے والی خواہش زبان تک آ گئی اور انھوں نے سر محفل اس کا بر ملا اظہار بھی کر دیا۔

علاوہ ازیں اپنے خطاب میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ حکومت ملی تو ہر شہری کو پینے کا صاف پانی پہنچائیں گے۔