دورہ نیوزی لینڈ: فٹنس ٹیسٹ کیلئے کے 18قومی کرکٹرز طلب


لاہور (24 نیوز) قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے 18 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کرلیا۔ ان فٹ جنید خان کی جگہ عامر یامین ٹیسٹ کے لیے طلب، شاداب خان کا فٹنس ٹیسٹ بگ بیش لیگ کے بعد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 23 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو ں گے۔ فاسٹ باؤلر جنید خان کے ان فٹ ہونے کے بعد آل راؤنڈر عامر یامین کی کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شمولیت یقینی ہے۔

ٹیسٹ کے لیے طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، اظہر علی، محمد حفیظ، فخرزمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد عامر، عامر یامین، احمد شہزاد، حسن علی، رومان رئیس، عمر امین، صہیب مقصود اور محمد نواز شامل ہیں۔

سابق کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ کے فٹنس ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 23دسمبر کو پی سی بی میڈیکل پینل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی کرے گا۔ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیویز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔