8 روز سے کچہری چوک پر دھرنے میں بیٹھے وکلاء کیلئے خوشی کی خبر آگئی

8 روز سے کچہری چوک پر دھرنے میں بیٹھے وکلاء کیلئے خوشی کی خبر آگئی


ملتان (24 نیوز) ملتان کے وکلاء کے لئے اچھی خبر آگئی، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے 10 روز کے اندر عدالتوں کو پرانی کچہری منتقل کرنے کی ہدایت کردی، فیصلہ سنتے ہی آٹھ روز سے دھرنے میں بیٹھے وکلاء نے جشن منایا۔

وکلاء کا احتجاج رنگ لے آیا، آٹھ روز سے کچہری چوک پر دھرنے میں بیٹھے وکلاء کے لئے خوشی کی خبر، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے ڈسٹرکٹ کورٹس کو 10 روز کے اندر دوبارہ پرانی کچہری میں منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کھیتوں میں جوڈیشل کمپلیکس کیوں بنا دیا گیا، چیف جسٹس نے رجسٹرار ہائیکورٹ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کی سرزنش کی، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سیشن جج ملتان نے بھی غلط بیانی کی۔

چیف جسٹس کا فیصلہ سن کر ملتان کے وکلاء کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا، وکلاء نے دھرنا ختم کرکے جشن منایا اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے رہے۔ کچہری چوک پر وکلاء کے جشن میں خواتین وکلا بھی شریک تھیں۔