چارسدہ: لڑکیوں کا سرکاری پرائمری سکول مویشیوں کے اکھاڑے میں تبدیل


چارسدہ (24 نیوز) چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقہ اینذر کلی میں لڑکیوں کا سرکاری پرائمری سکول مویشیوں کے اکھاڑے میں تبدیل، سکول کے استانیاں بھی غیر حاضر ہیں اسی طرح انتظامات بھی نامکمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقہ اینذر کلی میں لڑکیوں کا سرکاری پرائمری سکول مویشیوں کے اکھاڑے میں تبدیل ہو گیا، علاقے کے لوگ مال مویشی مذکورہ سکول میں باندھتے ہیں۔ سکول کی چار دیواری منہدم اور بچیوں کے بیٹھنے کی فرنیچر ضائع ہوتا جا رہا ہے۔

170 کی تعداد والے سکول میں پڑھانے والی ایک استانی شادی ہونے کے بعد سے غیر حاضر ہے جبکہ سکول کی دوسری استانی عمرے پر گئی ہوئی ہے۔ سکول میں واش روم، پانی کی فراہمی کا بھی خاص انتظام نہیں۔ تحصیل انتظامیہ بچیوں کے مستقبل سے کھیلنے لگے۔