پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا 71فیصد سی پیک، تعمیرات کی نذر

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا 71فیصد سی پیک، تعمیرات کی نذر


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری صرف سی پیک کے پاور منصوبوں اور تعمیرات تک ہی محدود ہو کر رہ گئی۔ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا 71 فیصد صرف انہیں دو سیکٹرز میں کھپ گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال اب تک توانائی منصوبوں میں غیر ملکی نئی سرمایہ کاری کاحجم 5 ارب 39 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو پچھلے مالی سال سے 151 فیصد زیادہ ہے۔ پاور سیکٹر میں ساری سرمایہ کاری چین کی طرف سے ہی کی گئی۔

واضح رہے کہ اس دوران غیر ملکیوں نے پاکستان میں پراپرٹی اورتعمیرات پر 2 ارب 72 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی جو پچھلے سال اس عرصہ سے 594 فیصد زیادہ ہے۔ اس سیکٹر میں بھی زیادہ تر پیسہ چینیوں ہی نے لگایا۔

رواں برس مالیاتی سیکٹر میں بیرونی نئی سرمایہ کاری کا حجم 7 کروڑ 53 لاکھ ڈالر رہا جو پہلے سے 18 فیصد کم ہے جبکہ آئل اینڈ گیس سیکٹر میں 7 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

مزید دیکھئے: