اقوام متحدہ: القدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنےکیخلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ: القدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنےکیخلاف قرارداد منظور


نیویارک (24 نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو تنہا کر دیا، اقوام متحدہ میں القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی، پاکستان سمیت عالمی برادری نے فیصلہ سنا دیا۔

القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا متنازع امریکی فیصلہ نامنظور، تمام دھمکیوں کے باوجود دنیا نے امریکا کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں امریکا کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی، قرار داد میں امریکا سے فیصلہ واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا، قرار داد پاکستان، ترکی اور یمن نے پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: https://www.24newshd.tv/21-Dec-2017/1998

قرارداد کے حق میں 128 ملکوں نے ووٹ ڈالے، مخالفت میں صرف نو ووٹ آئے، 35 ملکوں نے رائے دہی سے گریز کیا۔

ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ زید رعد الحسین نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایک روز پہلے صدر ٹرمپ نے امریکا کے خلاف ووٹ دینے والے ملکوں کو امداد روکنے کی دھمکی بھی دی تھی۔