مودی سرکارکا قائداعظم کے گھر پرناجائز قبضہ

مودی سرکارکا قائداعظم کے گھر پرناجائز قبضہ


ممبئی ( 24 نیوز ) متعصب مودی سرکارنے قائداعظم محمدعلی جناح کا گھرہتھیا لیا، بھارتی حکومت جناح ہاؤس بھارتی وزارت خارجہ کے نام کررہی ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس میں تبدیلیاں کرکے وہاں سرکاری تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جناح ہاؤس قائداعظم محمد علی جناح کی ملکیت تھا، حالیہ برسوں میں پاکستانی حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا تھا  کہ قائد اعظم اعظم ہاؤس ممبئی کو پاکستان کی تحویل میں دے دیا جائے تاکہ وہ اسے ممبئی قونصل خانے میں تبدیل کرسکیں.

یاد رہے قائد اعظم محمد علی جناح کا یہ گھر 1936 میں قائم کیا گیاتھا، قائداعظم 1930 کے دہائی میں یہاں سکونت پذیر تھے۔