7 جنوری تک ضمانت مل گئی



کراچی( 24نیوز )سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ایک بار پھر گرفتاری سے بچ گئے،بینکنگ کورٹ نے آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت میں سات جنوری تک توسیع کردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے سلسلہ میں بینکنگ کورٹ کراچی میں پیش ہوئے،دونوں کی عبوری ضمانت کا کل آخری روز تھا،صدر پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی آج بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اس سے قبل آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے سلسلے میں پیپلز پارٹی نے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا تھا اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں احتجاج کی حکمت عملی طے کی گئی تھی، جس کے تحت پیپلز پارٹی کے کئی ارکان بینکنگ کورٹ پہنچے،پی پی پی خواتین ونگ نے بھی تمام عہدیداران کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی اور بڑی تعداد میں جیالے بھی آصف زرداری اور فریال تالپور کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مقدمے کا حتمی چالان ابھی تک عدالت میں جمع نہیں کرایا، تاہم جعلی بینک اکاو¿نٹس کے معاملے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جےآئی ٹی) کی رپورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer