پی اے سی کے بلا مقابلہ چیئرمین بن گئے



اسلام آباد( 24نیوز )اپوزیشن لیڈرشہبازشریف بلامقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب ہوگئے۔کہتے ہیں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا،احتساب کے عمل کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ پی اے سی کا پہلاباضابطہ اجلاس 28 دسمبر کو طلب کرلیا گیا۔

قائدحزب اختلاف شہبازشریف کو باقاعدہ طورپر چیئرمین پی اے سی منتخب کرلیا گیا،پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کے کمیٹی روم نمبر دو میں ہوا،شہبازشریف سمیت 30 ارکان نے شرکت کی۔ روحیل اصغر نے چیئرمین کیلئے شہبازشریف کا نام تجویز کیا۔مشاہدحسین تائید کنندہ بنے۔شہبازشریف کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات جمع نہ کرائے جس پر انہیں بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا۔

شہبازشریف نے اعتماد پرارکان کا شکریہ ادا کیا، کہا سب کو ساتھ لےکرچلیں گے،پوزیشن لیڈر نےکہا احتساب کا عمل شفاف ہوگا۔حکومت کو اعتراض کا موقع نہیں دیں گے۔ن لیگ کے دور کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کیلئے کسی اور کو کنوینر بنائوں گا۔

تحریک انصاف کے ریاض فتیانہ کو بلامقابلہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف منتخب کرلیا گیا۔ریاض فتیانہ نے کہا کہ مڈٹرم انتخابات نہیں ہوں گے۔حکومت اور اسمبلیاں مدت پوری کریں گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer