ریاست اور جمہوریت کیلئے خیر مانگتے ہیں،میڈیا ٹرائل بند کیا جائے:پیپلز پارٹی


کراچی( 24نیوز ) پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ کے اچھے اور برے دونوں فیصلے دیکھے ہیں،میڈیا ٹرائل بند کیا جائے، ریاست اور جمہوریت کیلئے خیر مانگتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما بھی کراچی کی بینکنگ کورٹ پہنچے اورحکومت پر شدید تنقید کی۔خورشید شاہ کہتے ہیں کیسے بھی حالات ہوں ذہنی طورپرتیار ہیں۔میڈیا ٹرائل عدالتی ٹرائل کوٹیک اوورکرلیتا ہے۔

سابق وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ افواہیں پھیلانے والوں کومعافی مانگنا چا ہئے۔تحقیقات مکمل ہونے تک سب الزامات ہیں۔میڈیا ٹرائل بندکیاجائے،پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فاروق ایچ نائیک کاکہناہے حتمی چالان سے پہلے کسی گرفتاری کا خدشہ نہیں۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،سعیدغنی اورلطیف کھوسہ کا کہنا تھا مقدمات کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،عدالتوں کااحترام کرتے ہیں،اس امید سے آتے ہیں کہ انصاف ملے گا۔