امریکا میں کتا گریجوایٹ بن گیا

امریکا میں کتا گریجوایٹ بن گیا


نیویارک ( 24 نیوزنیویارک کی یونیورسٹی نے کتےکوگریجوایشن کی ڈگری دے دی، کتے کو اعزازی ڈگری معذور طالبہ کی درخواست پر دی گئی، طالبہ نے کتے کو ڈگری ملنے تک خود ڈگری لینے سے انکار کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک کی یونیورسٹی نے معذور طالبہ برٹنی ہالوے کو گریجویشن کی ڈگری دینے کے ساتھ اس کےپالتو کتے کو بھی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔ برٹنی نےیونیورسٹی انتظامیہ سےمطالبہ کیا کہ اس کے پالتو کتے گریفن کو بھی اعزازی ڈگری دی جائے کیوں اس نے میرے ساتھ تمام کلاسز میں باقاعدگی سے شرکت کی ۔ برٹنی کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئےیونیورسٹی انتظامیہ نے  پالتو کتے کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ برٹنی 16 برس کی عمر میں مہلک بیماری کے باعث معذوری کا شکار ہوگئی تھی ۔