نئےپاکستان میں جہاز نہیں کرائے آسمان پر 



 کراچی( 24 نیوز ) نئے پاکستان میں ہوائی جہاز کے ساتھ کرائے بھی آسمان کوچھونے لگے، پاکستان کےاندر چلنے والی مختلف ائیرلائنز نے اچانک اپنے کرایوں میں دو سے چار گنا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سےلاہوراور اسلام جانے والے مسافروں سے 37 ہزار روپے تک یکطرفہ کرایہ وصول کیا جانے لگا۔ کراچی سے لاہور کیلئے معمول کا ٹکٹ 12ہزار روپے ہے لیکن ائیر بلیو نے یہ کرایہ 34ہزار 7 سو  روپے کردیا ہے، سیرین ائیر لائن ایک ٹکٹ 36 ہزار میں بیچ رہی ہے جبکہ پی آئی اے 26 ہزار روپے ٹکٹ فروخت کررہی ہے۔

اسی طرح کراچی سےاسلام آباد آنے والی فلائٹس کےیکطرفہ کرایوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور معمول کا 12سے 14 ہزار روپے والا ٹکٹ 35 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد تک کے سفر کے لئے ائیر بلیو اور سیرین ائر لائن 35 ہزار روپے وصول کررہی ہیں ۔ پی آئی اے پر یہی ٹکٹ 25 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب مسافر پریشان ہیں کہ ائیرلائنز کو از خود کرایوں میں اضافے کا اختیار کس نے دیا ہے اور وہ بھی اتنا زیادہ کہ عام آدمی جہاز پر سفر کا سوچ بھی نہ سکے۔

مزید اہم خبریں جانیئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos