’’احتساب کے عمل سے تعلق نہیں تو شہزاد اکبر ایف آئی اے دفتر میں کیا کر رہے تھے‘‘


 اسلام آباد  ( 24نیوز )  پیپلزپارٹی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر جے آئی ٹی ارکان سے کیوں ملے؟ حکومت احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لے رہی ہے، احتساب کے عمل سے تعلق نہیں تو شہزاد اکبر ایف آئی اے دفتر میں کیا کر رہے تھے؟ حکومت شہزاد اکبر اور جے آئی ٹی ارکان کی ملاقات کا جواب دے۔

سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے شہزاد اکبر کی ایف آئی اے میں جے آئی ٹی ارکان سے ملاقات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت احتساب کے لبادے میں سخت انتقامی سیاست کر رہی ہے

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ لگتا ہے حکومت احتساب کے لبادے میں سخت انتقامی سیاست کر رہی ہے۔ حکومت کہتی ہے ان کا احتساب کے عمل سے کوئی تعلق نہی۔ اگر ان کا احتساب عمل سے کوئی تعلق نہی تو ایف آئی اے دفتر میں کیا کر رہے تھے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کٹھ جوڑ کے ساتھ کام ہو رہا۔ ملی بھگت نظر آ رہی ہے۔ ہمیں کہتے ہیں ان کیسز سے حکومت کا تعلق نہی تو شہزاد اکبر جے آئی ٹی ارکان کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔  حکومت جواب دے شہزاد اکبر جے آئی ٹی ارکان سے ایف آئی اے دفتر میں کیوں ملے۔

مزید اہم خبریں جانئے:https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito