تعلیمی اداروں میں منشیات کااستعمال، کپتان کی ٹیم کےدوکھلاڑی آمنے سامنے

تعلیمی اداروں میں منشیات کااستعمال، کپتان کی ٹیم کےدوکھلاڑی آمنے سامنے


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وفاقی کابینہ کےوزیرایک دوسرےکےفیکٹس درست کرنےلگے،  شہریارآفریدی کےمنیشات کی عادی طالبات میں اضافےکےانکشاف کوشیریں مزاری نےغلط قراردےدیا، وزیرمملکت داخلہ نے کہا تھا  کہ اسلام آبادکےتعلیمی اداروں میں 75 فیصد طالبات نشہ کرتی ہیں۔

پہلے توصرف ڈالرکی قیمت کولےکروزیراعظم اوروزیرخزانہ کےبیانات میں واضح تضاددیکھنےکوآیا لیکن اب کپتان کی ٹیم کےدیگررکن بھی اعدادوشمار  کولے کرایک دوسرے کی غلطیاں پکڑنےلگے۔ شہریارآفریدی نےوفاقی دارالحکومت کی طالبات میں نشےکےبڑھےرحجان کاخوفناک انکشاف کیاتوہرطرف کھلبلی مچ گئی لیکن کابینہ کی ہی ایک اوررکن نےوزیرمملکت کےاعدادوشمارکوغلط قراردےدیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نےکہا کہ منشیات کاشکار 75فیصدطالبات نہیں بلکہ اضافہ75فیصدہے۔ وزیرمملکت کےبیان نےجہاں پولیس اوراینٹی نارکوٹکس کےاداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگایاتوطالبات کےوالدین بھی سخت تشویش کاشکارہوگئےلیکن بھلاہو وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کاجن کی بروقت درستی نےمعاملےکی سنگینی کوقدرےکم کردیا۔