نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم, رجسٹریشن کا عمل ختم

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم, رجسٹریشن کا عمل ختم


اسلام آباد(24 نیوز) نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت فارم جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، ہزاروں افراد درخواست جمع نہ کراسکے،  شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے تاریخ میں توسیع کرنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے رجسٹریشن مرحلے میں عوامی دلچسپی دیکھنے کوملی، رجسٹریشن مرحلہ 7 اضلاع اسلام آباد،کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، فیصل آباد اور سکھر میں شروع کیا گیا تھا جس کیلئے حکومت نے فارم جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 21 دسمبر مقرر کی تھی۔ فارم جمع کرانے کے آخری روز بھی شہریوں کا رش رہا، کسی کا فارم جمع ہوا تو کوئی باری کے انتظار میں رہا،  سکھر میں شہری ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر قطاریں بنائے موجود رہے جبکہ فیصل آباد میں شہریوں نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا۔

کوئٹہ میں بھی ہزاروں افراد اپنا فارم جمع نہ کراسکے، شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ تاریخ میں توسیع کی جائے، فارم وصولی کے مرکز کم ہونے کے باعث درخواست جمع نہ کراسکےجبکہ پشاور میں نیا پاکستان ہاؤسنگ ٹاسک فورس کااجلاس ہواجس میں رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر مشاورت کی گئی۔

مزید اہم خبریں جانیئے: https://bit.ly/2zqtXBU