بدامنی پھیلانےوالےعناصرکے خلاف قانون کاشکنجہ سخت

بدامنی پھیلانےوالےعناصرکے خلاف قانون کاشکنجہ سخت


( 24 نیوز ) قانون نافذکرنےوالےادارےامن دشمنوں کےخلاف متحرک ہوگئے،  مختلف کارروائیوں میں 6دہشت گردپکڑے گئےجبکہ ملزمان کےقبضےسےملنے والا اسلحہ اور باردوی موادتحویل میں لےلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالعدم تنظیم کےدوکمانڈروں کودھر لیاگیا، بہادرآباد میں پولیس نےکارروائی کرتےہوئےتحریک طالبان سوات گروپ کےدوکارندوں کوگرفتارکرلیا،  پکڑے گئےدہشت گردرحمت عرف قاری صاحب پولیس چوکی پرحملےکاالزام ہےجبکہ صابرشاہ کٹی پہاڑی کےقریب کالعدم تحریک طالبان کےنیٹ ورک کوچلاتاتھا، گرفتارملزمان کےقبضےسےہینڈگرنیڈاوردیگراسلحہ برآمدہواہے۔

ڈیرہ غازی خان  بھی بڑی دہشت گردی سےبچ گیا، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتےہوئےالقاعدہ برصغیر کے چار مبینہ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیا، چاروں دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا،  آپریشن میں گرفتار ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہل کاروں کو نشانہ بنانا چاپتے تھے۔گرفتار دہشت گردوں سے پانچ دستی بم، اسلحہ اور نقدی بھی ملی۔

علاوہ ازیں شکرگڑھ کے نواحی گاؤں بجاڑ سے بھارتی ساختہ مارٹرگولہ کھیتوں سے برآمد ہوگیا، بم ڈسپوزل ا سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر اسلحے کوتحویل میں لے لیا۔