شریف خاندان کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی چیمبر اپیل مسترد


اسلام آباد(24نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان نے شریف خاندان کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی چیمبر اپیل مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسز یکجا کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کئے تھے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواست بحالی کی اپیل پر چیمبر میں سماعت کی، شریف فیملی کی جانب سے ایڈووکیٹ عائشہ حامد پیش ہوئیں،چیف جسٹس آف پاکستان نے چیمبراپیل خارج کرکے رجسٹرارآفس کے اعتراضات برقراررکھے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی شریف فیملی کی جانب سے نظرثانی کی اپیل دائر کی گئی تھی جو عدالت نے مستردکر دی تھی۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں