راوالپنڈی:ائیر پورٹ پر کسٹم،اے ایس ایف کی کارروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

راوالپنڈی:ائیر پورٹ پر کسٹم،اے ایس ایف کی کارروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام


راوالپنڈی(24نیوز) بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ پر کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے کرنسی اور منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ اے ایس ایف نے بھی ائیر پورٹ پر مسافر کے قبصہ سے منشیات برآمد کرلی

 راولپنڈی بینظیر ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹمز نے بیرون ملک منشیات اور غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، غیر ملکی مسافر کے سامان سے 18 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کرلیے، عبدالحطیف نامی مسافر کا تعلق نائجیریا سے ہے، مسافر قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر تھری سے دوحہ جا رہا تھا، کسٹمزنے کرنسی قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

کسٹم نے دوسری کارروائی میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ش ناکام بنادی کسٹم نے بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ پرمسافر عطاءالرحمن کے سامان ڈیڑھ کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی، ملزم عطاء الرحمن نجی پرواز ای وائی 232 سے ابوظہبی جارہا تھا مسافر عطاء الرحمن کو کسٹم نے منشیات سمیت سیل میں منتقل کردیا ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

اے ایس ایف نے بھی مسافر کے سامان سے منشیات برآمد کرلی، مسافر لائق زادہ کے بیگ سے 1210گرام آئس ہیروئین پکڑی گئی،سوات سے تعلق رکھنے والا ملزم مسافر نجی ایئرلائین کی پرواز ڈبلیو وائی 346 سے مسقط جارہا تھا ملزم کو اے ایس ایف نے قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیا۔