ملتانی سرائیکی کا عالمی دن منانے کیلئے پرجوش


ملتان(24نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ماں بولی کا دن بڑے جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔ پشتو ، بلوچی، اور سندھی لوگوں کی جڑواں اعزاز رکھنے والی سرائیکی زبان کا عالمی دن بھی نہایت جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

ہر بچے کا واسطہ اساتذہ اور کتابوں سے پڑھنے سے پہلے ہی وہ ماں سے بہت کچھ سیکھ چکا ہوتا ہے۔ سکول کی دنیا اور کتابوں کو پڑھنے کیلئے وہ اُس ابتدائی ذخیرہ سے بہت کچھ مدد لیتا ہے جو اُس کے پاس ماں بولی کے ذریعہ موجودہوتا ہے، جنوبی پنجاب کے زیادہ ترعلاقوں کی ماں بولی یا مادری زبان سرائیکی ہے،

سرائیکی کو "میٹھی " زبان " کہا جاتا ہے،اس کا سحر انگیزلہجہ، آہنگ اور ثقافتی رنگ اپنے معاشروں کی تصویر ذہن میں خود بھی بنا دیتا ہے۔ یہی اس زبان کی تاریخ اور خلیقہ ہے۔

سرائیکی زبان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ پشتو ، بلوچی، اور سندھی لوگوں کی جڑواں زبان ہے ، یہ تمام لوگ اپنی مادری زبانوں کی طرح سرائیکی زبان پر بھی مکمل عبور رکھتے ہیں۔

انسان کی زندگی میں ماں بولی کی ایک خاص اہمیت ہے کیونکہ یہی وہ زبان ہے کہ جس کی مدد سے سب سے پہلے وہ اپنے ماحول سے متعلق واقفیت حاصل کرنا شروع کرتا ہے۔