دنیا بھر میں آج مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں آج مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے


اسلام آباد(24نیوز) دنیا بھر میں آج مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں زبان اور ثقافت کی روایات کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انیس سو ننانوے میں ایک قرارداد منظور کی جس کی رو سے دنیا بھر میں بولی جانے والی زبانوں اور ثقافتی کلچر کے فروغ کے لیے ایک دن کو منانے کا اعلان کیا گیا چنانچہ 21 فروری 2000 میں پہلی مرتبہ مادری زبانوں کے فروغ کے لیے سال منایا گیا اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں زبان اور ثقافت کی روایات کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  ملتانی سرائیکی کا عالمی دن منانے کیلئے پرجوش

 زبانیں بولنے والے کم ہوں یا زیادہ، سب ہی زبانیں ثقافت کی آئینہ دار ہوتی ہیں اور آج دنیا بھر میں استحکام اور یکجہتی کا باعث ہے، 21 فروری کو دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، انسان کا ماں سے پیار اور محبت کا جو رشتہ ہے وہی مادری زبان سے ہے، ہماری سوچ ہی مادری زبان سے شروع ہوتی ہے۔

زبان ہی درتی ماں کا رنگ ہیں جن سے مٹی کی خوشبو آتی ہے، علاقائی مادری زبانیں منفرد انداز و فکر اور حسن رکھتی ہیں، مادری زبان انسان کی شناخت اور اظہار کا ذریعہ ہے بلکہ بے شمار روایات بھی رکھتی ہیں۔

 انسان کا ماں سے بول چال کا جو رشتہ ہے اسی زبان سے قائم ہوتا ہے اسی لیے مادری زبان کو ماں بولی کہا جاتا ہے، مادری زبان کی بدولت انسان کا اپنی ثقافت تہذیب و تمدن سے اٹوٹ رشتہ قائم ہوتا ہے اور یہی تعلق زندگی بھر استوار رہتا ہے۔