قرض لینے کا ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ نئے نوٹ چھاپنے کا بھی ریکارڈ

قرض لینے کا ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ نئے نوٹ چھاپنے کا بھی ریکارڈ


کراچی(24نیوز) حکومت نے قرض لینے کا ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ نئے نوٹ چھاپنے کا بھی ریکارڈ بنا دیا، ایک ہفتے میں 88 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک ہفتے میں 88 ارب کے نئے نوٹ چھاپ دیئے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار زیر گردش نوٹ 42 کھرب 77 ارب 90کروڑ اور 8لاکھ روپے سے بڑھ گئے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے پہلے ماہ مجموعی طور پر 88 ارب 37 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کیے گئے ، مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں 22 کھرب 25 ارب 18 کروڑ روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

 ایک طرف حکومت اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے قرض پر قرض لیے جا رہی ہے تو دوسری طرف نئے نوٹ بھی چھاپے جا رہے ہیں ،اقتصادی ماہرین کے مطابق مہنگائی کی ایک بڑی وجہ نئے نوٹوں کا اجرا بھی ہے۔