الیکشن کمیشن نے رکن اسمبلی منظور کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا

 الیکشن کمیشن نے رکن اسمبلی منظور کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا


اسلام آباد(24نیوز) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے منحرف رکن اسمبلی منظور کاکڑ کے خلاف نااہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن نے رکن صوبائی اسمبلی منظور کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا۔ 

 پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے منحرف رکن منظور کاکڑ کے خلاف اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی۔

وکیل پی کے میپ کا کہنا تھا کہ سپیکر راحیلہ درانی نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھی بھیجا ہے۔ منظور کاکڑ پی کے میپ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور وزیر اعلی بلوچستان کو ووٹ دیا۔ الیکشن کمیشن نے منظور کاکڑ کو نوٹس جاری کر دیا۔

سماعت کے بعد محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تین قسم کے لوگ آئین کے تحفظ کی قسم کھاتے ہیں۔ آئین توڑنے پر خاص لوگوں کو کچھ نہیں کہا جاتا۔ یہ طریقہ نہیں چلے گا کہ جب مرضی آئین کو پھینک دیں

محمود خان اچکزئی کا مزید کہناتھا کہ اگر پارلیمنٹ آپ کی سیاہ کاریوں کو معاف کر سکتی ہے تو پارلیمنٹ کچھ بھی کر سکتی ہے۔