عوام کو دلچسپی نہیں نواز شریف کو کیوں نکالا: بلاول بھٹو


لاہور(24نیوز) بلاول بھٹو کی عاصمہ جہانگیر کے گھر آمد، عاصمہ جہانگیر کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ انھوں نے ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوام کو دلچسپی نہیں کہ نوازشریف کو کیوں نکالا؟

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر پاکستان کو ترقی پسند دیکھنا چاہتی تھی۔ عاصمہ جہانگیر ہر پاکستانی کیلئے بے مثال تھیں۔

انھوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ، حکومت رونا دھونا بند کرے اپنا کام کرے، عوام کو دلچسپی نہیں کہ نوازشریف کو کیوں نکالا، انھوں نے کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے نوازشریف پارلیمنٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اپنی عدلیہ چاہتے ہیں، جب نوازشریف وزیراعظم تھے توچار بار اسمبلی اوردوبار سینیٹ آئے۔ یہ مذاق کی بات ہے کہ نوازشریف ووٹ کے تقدس کی بات کررہے ہیں بلاشبہ آئین سب سے بالا ہے، ن لیگ عدلیہ کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتی ہے، جدید پاکستان کی جدوجہد طویل ہوگی، انھوں نے کہا کہ پنجاب کی سیاست دیکھ کردکھ ہوتا ہے۔ ہم لاہور کی سیاست کومثالی بنائیں گے، ترقی پسند خوشحال لاہور واپس بنائیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے بولیاں لگنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے.