پشاور:الخدمت فاؤنڈیشن نے 50 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک کر دیئے


پشاور(24نیوز) فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ دلہنوں کو جہیز اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق مقامی فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن کے زیراہتمام خوشیوں بھری محفل سجی۔ جہاں پچاس جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ سرخ جوڑا پہنے سولہ سنگھارکئے دلہنیں زندگی کے نئے سفرکے آغازپربہت خوش نظر آئیں۔

نکاح کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ دلہوں کے ساتھ آئے باراتی سلفیاں بھی لیتے رہے۔ دلہو ں نے اپنی اپنی شریک حیات کو خوش رکھنے کا عزم کیا۔

اجتماعی شادی کی اس تقریب میں مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی۔ جبکہ دلہنوں کوجہیز اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔