پی ایس ایل تھری، ملتان سلطانز کا بڑا اعلان  

پی ایس ایل تھری، ملتان سلطانز کا بڑا اعلان  


 24نیوز:پاکستان سپر لیگ سے قبل کرکٹ کے سلطانز ملتان سلطانز کا بڑا اعلان  پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے اپنے برانڈ ایمبیسڈرز کا اعلان کردیا۔ پاکستانی فلم کی معروف جوڑی ایک بار پھر ساتھ۔

 ملتان سلطانز کے فینز تیار ہوجائیں۔ کرکٹ کے سلطانز نے پی ایس ایل سے قبل بڑی خوشخبری سنا دی۔ معروف اداکارہ نیلم منیر اور اداکار احسن خان ملتان فیملی کا حصہ بن گئے۔

ملتان سلطان نے اداکارہ نیلم منیر اور اداکار احسن خان کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرلیا۔ اب کرکٹ کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل میں شوبز کا تڑکا بھی لگے گا۔

ملتان سلطانز فیملی میں شوبز کی معروف شخصیات کے شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیلم منیر اور احسن خان نے ملتان سلطان کو پی ایس ایل تھری جیتنے کے لیے فیوریٹ قرار دے دیا۔