کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی


  کراچی (24نیوز)  امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر بگڑںے لگی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

  کراچی میں پھر سے نا معلوم ملزمان سرگرم، گولیاں چلیں اور شہریوں کا خون بہا، گلشن حدید نصیر آباد میں دکان پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت عمر اور نواب کے ناموں سے ہوئی ہےکر لی گئی، واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔

بفرزون میں پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، اسپیل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ڈکیٹ زخمی، پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پی آئی بی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص زخمی، شہریوں نے فائرنگ کرنے والے ڈاکو کو پکڑ لیا اور ملزم کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

قائد آباد پولیس نے اغوا کی کوشش ناکام بنادی، ملزم کامران کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 12 سالہ بچے لقمان کو بچالیا گیا۔

ادھر ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتےہوئے، ٹریول ایجنسی کے چیف مینیجرقیصر خان کو گرفتارکرلیا، ملزم پر غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے کا الزام ہے۔

گلشنِ اقبال، الاصف، بفر زون اور دیگر علاقوں میں میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔