پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی امریکی کوشش نا کام


 پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی امریکی کوشش نا کام ہوگئی۔ پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف قرارداد پر اتفاق نہ ہوسکا۔

 تفصیلات کے مطابق پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف قرارداد پر اتفاق نہ ہوسکا۔ معاملہ تین ماہ کے لیے موخر کردیا گیا۔ امریکا چاہتا تھا کہ پاکستان کا نام دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے میں ناکام ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے۔

برطانیہ بھی اس کوشش میں امریکا کا حامی تھا۔    فرانس اور جرمنی بھی حمایت کررہے تھے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری کوششیں رنگ لے آئیں۔ مدد کرنے پر دوستوں کے شکر گزار ہیں۔

واچ لسٹ میں نام شامل ہونے سے پاکستانی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ تھا۔ ماہرین معیشت کہتے ہیں کہ معاملہ موخر ہو گیا۔ لیکن پاکستان کو بہت کچھ کرنا ہوگا۔