پسند کی شادی، اہلخانہ کا لڑکے، لڑکی پر بدترین تشدد

پسند کی شادی، اہلخانہ کا لڑکے، لڑکی پر بدترین تشدد


فیروز والہ(24نیوز)  لڑکی کوپسند کی شادی کرنے کی کوشش مہنگی پڑگئی۔ لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کے گھرپردھاوابول دیا۔ لڑکی کوپکڑکربدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ لڑکے کی بہنوں سے بھی مارپیٹ کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ پولیس پریشانی میں مبتلا ملزم کون تشدد کرنے والے یا بھگا کر شادی کرنے والا۔ لڑکی عدیل مسیح کو پسند کرتی تھی اور گھر سے بھاگ کر شادی کرنا چا رہی تھی۔

دونوں نے شادی کرنی تھی پہلے ہی لڑکی ہتھے چڑھ گئی۔ والدین نے گھر کا تالہ توڑ کر لڑکی کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کے والدین نے لڑکی اور لڑکے کے گھر کی خواتین پر تشدد کیا۔ لڑکی کے والدین کا کہنا تھا کہ لڑکا پہلے شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے۔