سپریم کورٹ کا فیصلہ، نواز شریف کی نا اہلی, پی ٹی آئی کے جشن


24 نیوز: سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، نوازشریف پارٹی صدارت سے نا اہل ہوئے، سیاسی مخالفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

نوازشریف کی نا اہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں جشن منایا گیا۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کےاپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید اور عبدالعلیم خان نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھئے: میاں نواز شریف پارٹی صدارت کیلئے نااہل قرار

سیالکوٹ میں بھی جشن کا سماں تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے مٹھائی تقسیم کی۔ کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

ضرور پڑھئے:نواز شریف کی نا اہلی، اگلا پارٹی صدر کون ہو گا؟

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لودھراں میں بھی پی ٹی آئی کے متوالوں نے خوب جشن منایا۔ کارکنان خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔

دریں اثنا لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں جشن منایا گیا۔ کارکنان نے رو نواز رو کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ایک دوسرے کومٹھائیاں کھلائیں۔

مزید پڑھئے:کیا ’پاکستان مسلم لیگ ن‘کا نام تبدیل ہو نے جا رہا ہے؟