سعودی عرب کا بھارت میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی عرب کا بھارت میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان


دہلی(24نیوز) سعودی عرب نے بھارت میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ 

بھارت کے دورے پر موجود سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر انہوں نے آئندہ 2 سال کے دوران بھارت میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

سعودی عرب بھارت میں 5 شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا جس میں انفرااسٹرکچر، ٹورازم، ہاؤسنگ، براڈکاسٹنگ اور انویسٹمنٹ شامل ہیں۔

سعودی ولی عہد دورہ بھارت مکمل کرنے کے بعد چین پہنچ گئے جہاں وہ 2روز قیام کے دوران چینی حکام اور چینی صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان چین کے بعد جنوبی کوریا بھی جائیں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔